11ربیع الاول کو بھی عام تعطیل کااعلان کیا جائے،گورنر سندھ کاوزیراعظم کو خط

ہم نیوز  |  Sep 12, 2024

گورنر سندھ کی جانب سے11 ربیع الاول کے روز عام تعطیل کے لیے وزیراعظم، وزیراعلیٰ سندھ اور چیئرمین پیمرا کو خط لکھا گیا ہے۔

کامران ٹیسوری نے اپنے خط میں 11 ربیع الاول کے روز عام تعطیل کی تجویز دیتے ہوئے لکھا کہ ربیع الاول امت مسلمہ کے لیے انتہائی مقدس مہینہ ہے۔

پاکستان چین کو شکست دیکر ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

لوگوں کو جشن عید میلاد النبیﷺکے پروگرامز مذہبی جوش و خروش سے منانے کا موقع ملے گا۔انہوں نے خط میں چیئرمین پیمرا کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ اس ماہ مقدس میں ڈانس، گانے، فلم اور اس سے متعلقہ دیگر پروگرامز سے اجتناب کیا جائے۔

ٹیلی وژن چینلز اور کیبلز آپریٹرز کو ربیع الاول کے احترام کے ضمن میں ہدایات جاری کی جائیں،نبی پاکﷺ کی تعلیمات، سیرت النبیﷺ سے متعلق پروگرامز سے نوجوان نسل کی بہتر تربیت یقینی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا افغانستان سے خود بات کرنےکا اعلان فیڈریشن پرحملہ ہے، وزیر دفاع

یاد رہے وفاقی حکومت نے عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر 17 ستمبر بروز منگل کوعام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More