اگست میں پاکستانی 5 کروڑ ڈالر سے زائد کی چائے پی گئے

ہم نیوز  |  Sep 19, 2024

اگست کے مہینے میں میں پاکستانی 5 کروڑ ڈالر سے زائد کی چائے پی گئے۔

سرکاری دستاویز کے مطابق اگست میں چا ئے کی درآمدات میں سالانہ 7.13 فیصد اضافہ ہوا، ایک ماہ میں چا ئے کی درآمدات کا حجم 5 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہا۔

گزشتہ مالی سال اگست میں چا ئے کا درآمدی بل 5 کروڑ 41 لاکھ ڈالر تھا۔ سرکاری دستاویز میں کہا گیا تھا کہ جولائی کی نسبت اگست میں چا ئے کی درآمدات میں 45.24 فیصد اضافہ ہوا۔

پاکستان کاربن کریڈٹ برآمدات سے سالانہ ایک ارب ڈالر کما سکتا ہے، ماہرین

جولائی میں 15 ہزار 764 ٹن چا ئے درآمد کی گئی تھی،جولائی میں چائے کا درآمدی بل تقریبا 4 کروڑ ڈالر تھا۔

سرکاری دستاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال پہلے دو ماہ میں 38 ہزار 847 ٹن چائے امپورٹ کی گئی،جولائی اگست میں چا ئے کا درآمدی بل 9 کروڑ 79 لاکھ ڈالر رہا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More