مقبول ترین جماعت کو اسپیس نہ دینے کا فائدہ غیر سیاسی قوتیں اٹھائینگی ، تجربات نہیں ہونے چاہئیں، بیرسٹر گوہر

ہم نیوز  |  Sep 23, 2024

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پارٹی علی امین گنڈا پور کیساتھ کھڑی ہے ، ہمارے جلسوں میں کوئی سرکاری وسائل استعمال نہیں کیے گئے ، اپنے وسائل سے جلسے کر رہے ہیں۔

پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آئین میں ترامیم اپنے مفاد کیلئے کی جا رہی ہیں ، آئینی عدالتوں کا کوئی جواز نہیں، سپریم کورٹ کو مضبوط کریں۔

آئینی ترامیم کا بل موخرہونے کا کریڈٹ مولانا فضل الرحمان کو جاتاہے،بیرسٹر گوہر

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ارباب اختیار سے اپیل ہے کہ سختیاں ختم ہوں گی تو معاملات آگے بڑھیں گے۔ اگر مقبول ترین پارٹی کو اسپیس نہیں دیں گے تو غیر سیاسی قوتوں کو فائدہ ہو گا ، ملک میں مزید تجربات نہیں ہونے چاہئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ جلسے کے لیے این او سی لیا، یہ شرائط ایسی رکھتے ہیں کہ جلسہ نہ ہو ، جلسہ کوئی فلم شو نہیں جس کیلئے وقت دیا جائے ، راستے بند ہونے کی وجہ سے لاہور جلسے میں خیبر پختونخوا کی قیادت نہیں پہنچ سکی۔

علی امین نے اٹک پار کرکے چیلنج پورا کیا ، عمران خان کی رہائی کوئی نہیں روک سکتا ، بیرسٹر سیف

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کی طلب کردہ وضاحت بدنیتی پر مبنی تھی، 12 جولائی کے آرڈر میں لکھا تھا کہ کسی فریق کو کوئی مسئلہ ہے تو چیمبر میں رابطہ کرے۔

 

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More