پی ٹی آئی سیاسی جماعت، الیکشن کمیشن کا فیصلہ آئین سے متصادم ہے، سپریم کورٹ

ہم نیوز  |  Sep 23, 2024

سپریم کورٹ آف پاکستان نے مخصوص نشستوں کے کیس میں اکثریتی ججوں کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا، تفصیلی فیصلہ 70 صفحات پر مشتمل ہے، جسے جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا۔

مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کامختصر فیصلہ 12 جولائی کوسنایا گیا تھا، تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ انتخابی تنازع بنیادی طور پر دیگر سول تنازعات سے مختلف ہوتا ہے، الیکشن میں بڑا اسٹیک عوام کا ہوتا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ یہ سمجھنے کی بہت کوشش کی کہ سیاسی جماعتوں کے نظام پر مبنی پارلیمانی جمہوریت میں اتنے آزاد امیدوار کیسے کامیاب ہوسکتے ہیں؟ اس سوال کا کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا گیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ پی ٹی آئی کا یہ دعویٰ کہ آزاد امیدوار بھی پی ٹی آئی کے امیدوار تھے، پی ٹی آئی کے مطابق ووٹرز نے ان کے پی ٹی آئی امیدوار ہونے کی وجہ سے انہیں ووٹ دیا، الیکشن کمیشن کے یکم مارچ کے فیصلے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں،الیکشن کمیشن کا یکم مارچ کا فیصلہ آئین سے متصادم ہے۔

عدالت نے اپنے تفصیلی فیصلے میں کہا کہ پشاور ہائیکورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کوکالعدم قراردیتے ہیں،عدالت نے فیصلے میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ایک سیاسی جماعت ہے۔

مالیاتی پالیسی میں مداخلت نہیں کریں گے، سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق اکثریتی فیصلہ اردو زبان میں بھی جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اردو ترجمہ کو کیس ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے اور ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کریں۔

سپریم کے تفصیلی فیصلے کے مطابق انتخابی نشان نہ دینا سیاسی جماعت کے الیکشن کے قانونی و آئینی حق کو متاثر نہیں کرتا،جس انداز میں دو ججز نے اکثریتی فیصلے پر اختلاف کا اظہار کیا وہ مناسب نہیں،جسٹس امین الدین اور جسٹس نعیم اخترنے 12 جولائی کے فیصلے کو آئین سے متصادم قرار دیا۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ پی ٹی آئی کی کیس میں فریق بننے کی درخواست ہمارے سامنے موجود تھی،عمومی طور پر فریق بننے کی درخواست پر پہلے فیصلہ کیا جاتا ہے،تحریک انصاف قومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی حقدارہے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ آئین اور قانون کسی شہری کوانتخاب لڑنے سے نہیں روکتا، عوام کی خواہش اورجمہوریت کے لئے شفاف الیکشن ضروری ہے،آئین عوام کو اپنا جمہوی راستہ اپنانے کا اختیار دیتا ہے،عوام کا ووٹ جمہوری گورننس کے لیے اہم ہے۔

عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں پرپی ٹی آئی امیدواروں کونوٹیفائی کرے، فیصلے میں کہا گیا کہ بھاری دل سے بتاتے ہیں جسٹس امین الدین اور جسٹس نعیم افغان نے فیصلے سے اتفاق نہیں کیا، الیکشن کمیشن نے 80میں سے 39ایم این ایز کو تحریک انصاف کا ظاہر کیا،عدالت نے الیکشن کمیشن کو کہا کہ وہ باقی 41ایم این ایز کے 15روز میں دستخط شدہ بیان لیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More