اعتراض کالعدم ، پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنیکا حکم

ہم نیوز  |  Sep 23, 2024

 لاہور ہائیکورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیخلاف دائر درخواست پر اعتراض کالعدم قرار دیتے ہوئے سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فیصل زمان خان نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کے خلاف رجسٹرار آفس کا اعتراض کالعدم قرار دیتے ہوئے درخواست کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔

پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس بدنیتی پر مبنی ، کالعدم قرار دیا جائے ، لاہور ہائیکورٹ میں درخواست

عدالت نے غیر ضروری اعتراض عائد کرنے پر رجسٹرار آفس کے افسران پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ یہ کیا اعتراض لگا دیا آپ نے؟ وفاقی حکومت نے ایک آرڈیننس جاری کیا ہے تو یہ کہیں بھی چیلنج ہو سکتا ہے۔

جسٹس فیصل زمان خان نے ریمارکس دیئے کہ رجسٹرار آفس آئندہ غیر ضروری اعتراضات عائد کرنے سے گریز کرے۔

وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد سپریم کورٹ ترمیمی آرڈیننس پر صدر مملکت نے دستخط کر دیے

واضح رہے کہ رجسٹرار آفس نے شہری منیر احمد کی درخواست پر اعتراض عائد کیا تھا کہ یہ درخواست لاہور ہائیکورٹ میں نہیں ، اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی جا سکتی ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More