آئی ایم ایف کی کڑی شرائط پوری کر دیں، معاشی اشاریے بہتر ہو رہے ہیں، وزیراعظم

ہم نیوز  |  Sep 25, 2024

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ آئی ایم ایف کی کڑی شرائط پوری کر دی ہیں، معاشی اشاریوں میں بتدریج بہتری آرہی ہے۔

نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کی ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات ہوئی، دونوں رہنمائوں کا دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال ہوا اور تجارت، سرمایہ کاری، دفاع و سلامتی کے شعبوں میں باہمی طور پر مفید تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

انہوں نے مستقبل قریب میں اسلام آباد میں منعقد ہونے والے پاکستان ترکیہ اعلی سطح سٹریٹجک کوآپریشن کونسل (HLSCC) کے آئندہ 7 ویں اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیا، دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی امور بالخصوص غزہ میں جاری نسل کشی اور سنگین انسانی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا، انہوں نے غزہ میں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی اور کشیدگی کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن اور مہنگائی کم ہو رہی ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک

وزیر اعظم نے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر تسلط جموں و کشمیر (IIOJK) کے مظلوم عوام کیلئے ترکیہ کی مضبوط اور مستقل حمایت کو سراہا۔ ملاقات کے دوران صدر رجب طیب اردوان نے وزیراعظم کی معاشی پالیسیوں کی تعریف کی، انہوں نے وزیر اعظم کی قیادت اور اقتصادی اصلاحات کے عزم کو سراہا، مزید برآں ترکیہ کے صدر نے وزیراعظم شہبازشریف کو سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔

ترک صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب، یو اے ای اور چین نے ماضی کی طرح ایک بار پھر پاکستان کا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ کے صدر کی اقوام متحدہ میں فلسطین پر تقریر دلوں کو چھو لینے والی تھی، وزیراعظم نے ترکیہ کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ترک صدر سے ملاقات میں بہت سے معاملات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ترکیہ سے پاکستان کے برادرانہ تعلقات ہیں، رجب طیب اردگان جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

بدقسمتی سے ایسے لوگوں سے رابطہ رہا جنہوں نے مجھے خودکش بمباربنا دیا، عدیلہ بلوچ

قبل ازیں ایس ڈی جی مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ نائن الیون کے بعد پاکستان کو بدترین دہشتگردی کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے 80 ہزارشہری لقمہ اجل بنے، ملک کو معاشی طور پر 150 ارب ڈالرسے زائد کانقصان ہوا، موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ترقی پذیر ممالک کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے۔

محمد شہبازشریف نے کہا کہ گزشتہ دور کے سیلاب کی تباہ کاریوں نے پاکستان کو بہت پیچھے دھکیل دیا، سیلاب کے باعث اربوں ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑا، ہم نے دانش سکول کی صورت میں جنوبی ایشیا کا سب سے بڑا تعلیمی منصوبہ شروع کیا۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ غریب خاندانوں کے ہزاروں طلبہ دانش سکولوں میں تعلیم حاصل کرکے آج اعلی عہدوں پر فائز ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More