ترقی کے منتظر سیکڑوں افسران کیلئے بڑی خوشخبری

سچ ٹی وی  |  Oct 08, 2024

گریڈ 19 اور 20 افسران کی ترقی کیلئے سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس جلد بلانے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ترقی کے منتظر گریڈ 19 اور 20 کے سیکڑوں افسران کیلئے اچھی خبر آگئی ، ذرائع نے بتایا کہ افسران کی ترقی کیلئے سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس جلد بلانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 19 اور 20 کے افسران کی تفصیلات طلب کرلیں، اجلاس میں سیکڑوں افسران کی گریڈ 20 اور 21 میں ترقی کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا کہنا تھا کہ بورڈ کا اجلاس تقریباً 14ماہ سے التواء کا شکار ہے، گریڈ 20 اور 21 میں تقریباً 700 آسامیاں خالی ہیں۔

خیال رہے افسران کی ترقی کیلئے بورڈ کا آخری اجلاس اگست 2023 میں منعقد ہوا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More