بانی پی ٹی آئی کو فوجی عدالت میں پیش کیا گیا تو یہ بہت برا دن ہو گا ، سلمان اکرم راجہ

ہم نیوز  |  Dec 22, 2024

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی کو فوجی عدالتوں میں پیش کیا گیا تو یہ بہت برا دن ہو گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ جو ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھ ہوا ہم ابھی تک اس سے نکل نہیں سکے۔ مقتدرہ سے اپیل کرتا ہوں کہ ایسا مت کریں، پوری دنیا میں ہمارا مذاق بنے گا۔

جامع اور غیرمشروط مذاکرات کا حامی ہوں، بیرسٹر گوہر

انہوں نے مزید کہا کہ فوجی عدالتوں کا فیصلہ غیر آئینی ہے ، اس ملک میں رہنے والوں کو ریوڑ سمجھنا بند کیا جائے۔ ہمیں ختم کرنے کی ناکام کوشش نہ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں سے سزاؤں کے باوجود ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں ، ہم پاکستان کی فلاح کےلیے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More