سردی کی شدت میں اضافہ ، درجہ حرارت مزید گرنے کا امکان

ہم نیوز  |  Dec 22, 2024

ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے ، کئی شہروں میں درجہ حرارت مزید گرنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

لہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 13، اسکردو منفی 11 ،قلات میں منفی 6 ، بگروٹ منفی 6، کو ئٹہ ،زیارت اورچترال میں درجہ حرارت منفی 5 ریکارڈ کیا گیا۔

23 دسمبر کو بارش برسانے والے بادل ملک میں داخل ہوں گے

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ بعض شہروں میں مطلع ابر آلود رہنے کی پیشنگوئی کی ہے۔

موسمیات کے مطابق اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں موسم شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے ، جبکہ اسلام آباد ، مری ، گلیات اور گلگت بلتستان میں سردی مزید بڑھ سکتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More