اے آئی ٹیکنالوجی سے متعلق نئی تحقیق سامنے آگئی

سچ ٹی وی  |  Oct 09, 2024

ایک نئی تحقیق میں پایا گیا ہے کہ اے آئی ٹیکنالوجی ابھی اسپتال کے ایمرجنسی روم میں کردار ادا کرنے کیلئے تیار نہیں ہے۔

چیٹ جی پی ٹی ممکنہ طور پر کچھ مریضوں کے لیے غیر ضروری ایکس رے اور اینٹی بائیوٹکس تجویز کرسکتی ہے جبکہ دوسروں کواسپتال میں داخل کرنے کا مشورہ دے سکتی ہے جنہیں علاج کی ضرورت نہیں ہوگی۔

محققین نے اپنے نتائج نیچر کمیونیکیشنز کے جریدے میں رپورٹ کیے ہیں۔

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، سان فرانسسکو کے پوسٹ ڈاکٹریٹ اسکالر اور سرکردہ محقق کرس ولیمز نے کہا کہ یہ طبی ماہرین کے لیے ایک قیمتی پیغام ہے کہ وہ ان اے آئیماڈلز پر اندھا اعتماد نہ کریں۔

ولیمز نے نیوز ریلیز میں مزید کہا کہ چیٹ جی پی ٹی طبی امتحان کے سوالات کے جوابات دے سکتا ہے اور کلینیکل نوٹس تیار کرنے میں مدد کر سکتا ہے لیکن یہ فی الحال ایسے حالات کے لیے ڈیزائن نہیں کیا گیا ہے جس میں ایک سے زیادہ پہلوؤں پر غور و فکر کی ضرورت ہوتی ہے جیسے کہ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے حالات۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More