سپریم کورٹ میں 6 رکنی آئینی بینچ نے سماعت شروع کردی

سچ ٹی وی  |  Nov 14, 2024

سپریم کورٹ میں 6 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کا آغاز کر دیا۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 6 رکنی آئینی بینچ ماحولیاتی آلودگی سے متعلق درخواست کی سماعت کررہا ہے۔ آئینی بینچ ماحولیاتی آلودگی سے متعلق پہلا کیس سن رہا ہے۔ آئینی بینچ آج 18 اور کل 16 کیسز کی سماعت کرے گا، آئینی بینچوں کی 14 اور 15 نومبر کی کاز لسٹ جاری کر دی گئی۔

بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر شامل ہیں، اس کے علاوہ جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس مسرت ہلالی بھی بینچ کا حصہ ہیں۔

آئینی بینچ ماحولیاتی آلودگی سے متعلق پہلا کیس سن رہا ہے۔ آئینی بینچ آج 18 اور کل 16 کیسز کی سماعت کرے گا، آئینی بینچوں کی 14 اور 15 نومبر کی کاز لسٹ جاری کر دی گئی۔

اس کے علاوہ قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تعیناتی نظرثانی درخواست پر سماعت ہوگی جبکہ مشیا شفیع حراسگی کیس کی سماعت بھی آج ہوگی۔

سابق صدرعارف علوی کی برطرفی، عام انتخابات 2024 ری شیڈیول کرنے کی درخواستیں بھی سماعت کے لیے مقرر ہیں۔

بیرون ملک کاروبار اور اثاثے رکھنے والے ارکان اسمبلی کی نااہلی، سرکاری افسران کے غیرملکیوں سے شادی پر پابندی اور پی ڈی ایم حکومت میں ہونے والی قانون سازی کالعدم قرار دینے کی درخواست بھی سماعت کے لیے مقرر ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More