لبنان میں بھی اسرائیلی سفاکیت جاری ہے، بیروت سمیت کئی شہروں میں حملوں سے مزید پانچ شہری شہید، جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔ حملے میں اسرائیلی شہروں پرسو سے زائد راکٹ اور ڈرونز داغ دیئے،تل ابیب میں کئی مقامات پرآگ بھڑک اٹھی،حیفا میں ایک خاتون ہلاک اورتیس افراد زخمی ہوگئے۔
چوبیس گھنٹوں کےدوران چھتیس شہادتوں کی تصدیق کی گئی،شہدا کی تعداد تین ہزار پانچ سو سولہ ہوگئی،دوسری جانب اسرائیلی حملوں کا حزب اللہ کی جانب سے بھی منہ توڑ جواب دیا گیا،
حملے میں اسرائیلی شہروں پرسو سے زائد راکٹ اور ڈرونز داغ دیئے،تل ابیب میں کئی مقامات پرآگ بھڑک اٹھی،حیفا میں ایک خاتون ہلاک اورتیس افراد زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری ہے،جبالیہ،نصیرات اورخان یونس میں اسرائیلی طیاروں کی بمباری سےکمال عدوان اسپتال کےڈاکٹر خاندان کے سترہ افراد شہید،چوبیس گھنٹےمیں مزید اسی فلسطینی شہید ہوگئے،مغربی کنارے سےمزید دس نوجوانوں کو گرفتارکرلیا گیا۔