یوٹیوب نے اے آئی ڈبنگ سروس متعارف کرا دی

ہم نیوز  |  Dec 12, 2024

کیلیفورنیا: ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے ڈیڑھ سال بعد اے آئی ڈبنگ سروس متعارف کرا دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ فیچر لاکھوں کی تعداد میں موجود معلوماتی یا تعلیمی یوٹیوب پارٹنر پروگرام چینلز کے لیے دستیاب ہے۔ اور اس کو وسیع پیمانے پر جلد ہی جاری کر دیا جائے گا۔

کمپنی کی جانب سے فیچر کی خبر آٹو ڈبنگ کی حامل کچھ مثالی ویڈیوز کے ساتھ شیئر کی گئی۔

فیچر کو استعمال کرتے ہوئے تخلیق کار اپنی انگریزی زبان کی ویڈیو فرانسیسی، جرمن، ہندی، انڈونیشین، اطالوی، جاپانی، پرتگالی یا ہسپانوی زبان میں ڈب کر سکیں گے۔ جبکہ ان زبانوں میں سے کسی زبان کی ایک ویڈیو کی صرف انگریزی ڈبنگ کی جا سکے گی۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کا سب سے تیز دوڑنے والا انسان نما روبوٹ متعارف

یہ عمل خود کار طریقے سے ہونا چاہیئے اور تخلیق کار ویڈیو لائیو ہونے سے پہلے ان کا پری ویو کر سکیں گے۔ جبکہ ڈب شدہ ویڈیوز یوٹیوب اسٹوڈیو کے زبانوں کے سیکشن میں دیکھنے کے لیے دستیاب ہو گی۔ اور آٹو ڈب لیبل کے ساتھ دکھائی دیں گی۔

کمپنی نے مثال کے لیے ڈبنگ کے ساتھ تین ویڈیوز شیئر کی ہیں۔ جن میں سے دو کو بالترتیب فرانسیسی اور ہندی سے انگریزی میں ڈب کیا گیا ہے اور ایک کو انگریزی میں ڈبنگ کیلئے مختلف آپشنز کے ساتھ آزمایا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More