پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل پر 2.5 روپے فی لٹر بڑھانے کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Dec 12, 2024

ایس آئی ایف سی کے ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں آئی ایف ای ایم میں 2.5 روپے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ کیا ہے، جو پیٹرول، ڈیزل، مٹی کا تیل، اور لائٹ ڈیزل آئل پر نافذ ہوگا۔

موقر قومی اخبار کے مطابق اس کا اثر ای ایسکرو (ESCROW) اکاؤنٹس میں منتقل کیا جائے گا جو ریفائنریوں کے اپ گریڈ منصوبوں کے لئے استعمال ہو گا۔ یہ ایک عارضی انتظام ہوگا اور آئندہ بجٹ تک جاری رہے گا۔

ایس آئی ایف سی کے اجلاس میں اوگرا کو آئی ایف ای ایم میں اضافے کے اثرات کا جائزہ لینے اور پیٹرولیم ڈویژن کو خلاصہ تیار کرنے کی ہدایت دی گئی، جو ای سی سی کے سامنے منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔

پارکو جو مارکیٹ کا 48 فیصد حصہ رکھتا ہے، آئی ایف ای ایم میں اضافے کے خلاف ہے اور اسے عارضی انتظام قرار دیتا ہے۔

اجلاس میں پٹرولیم ڈویژن کو ہدایت دی گئی کہ مقامی ریفائنریوں کے 5 سے 6 ارب ڈالر کے اپ گریڈ منصوبوں کو شروع کرنے کے لئے ایک ہفتے کے اندر قابل عمل منصوبہ پیش کرے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More