توہین الیکشن کمیشن کیس ، عمران خان کو پیش نہ کرنے پر جیل حکام سے جواب طلب

ہم نیوز  |  Dec 17, 2024

الیکشن کمیشن نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو پیش نہ کرنے پر اڈیالہ جیل حکام سے جواب طلب کر لیا گیا۔

ممبر الیکشن کمیشن سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کیس کی سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش نہ کیا جا سکا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا ہرجانے کا دعویٰ، عمران خان کی درخواست ناقابل سماعت

عمران خان کے وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر کمیشن نے بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک سے حاضری کا حکم دیا تھا، ممبر سندھ نے استفسار کیا کہ کیا ویڈیو لنک سے حاضری کا بندوبست ہوا؟۔

الیکشن کمیشن کے حکام نے بتایا کہ ہماری طرف سے انتظامات کر لئے گئے ہیں، جیل کی طرف سے ویڈیو لنک فعال نہیں ہوا، ہمارا عملہ وہاں موجود ہے، جیمرز کی وجہ سے رابطہ نہیں ہو رہا، جیل حکام تعاون نہیں کر رہے۔

علی امین گنڈا پور کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی ، جیل کے باہر سے واپس

ایڈووکیٹ فیصل چودھری نے کہا کہ اگر ویڈیو لنک سے حاضری نہیں ہوتی تو کمیشن بانی پی ٹی آئی کو یہاں طلب کرے۔  وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ تکنیکی مسئلہ ہو سکتا ہے، پیش نہ کرنا دانستہ نہیں لگتا، ملزم کی حاضری کے بغیر شواہد ریکارڈ نہیں ہو سکتے۔

فیصل چودھری ایڈووکیٹ نے کہا کہ اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے، کمیشن اب جانے دے، کیس کو ڈراپ کر دیں جس پر ممبر کمیشن سندھ نثار درانی نے کہا کہ آپ تو کیس لڑ رہے ہیں، ہم کیسے ڈراپ کر دیں۔

الیکشن کمیشن نے ممبر قومی اسمبلی عادل بازئی کو نااہل قرار دیدیا

بعد ازاں کمیشن نے جیل حکام سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 15 جنوری تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے اگست 2022 میں الیکشن کمیش نے عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کو مختلف جلسوں، پریس کانفرنسز اور متعدد انٹرویوز کے دوران الزمات عائد کرنے پر الیکشن کمیشن کی توہین اور ساتھ ہی عمران خان کو توہین چیف الیکشن کمشنر کا نوٹس جاری کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More