سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے کیلئے عمران خان کے حکم کا انتظار ہے ، علی امین گنڈا پور

ہم نیوز  |  Dec 17, 2024

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مجھے گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرنے دی گئی، مجھے کہا گیا کہ آپ کو ملاقات کی اجازت نہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ میں خیبر پختونخوا کا نمائندہ ہوں، مجھے کسی سے کلیئرنس کی ضرورت نہیں، جو اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں کیا ان کی کلیئرنس ہے؟۔

شہباز کو ہٹانے اور بلاول کو لانے کیلئے ایوان صدر میں خفیہ ملاقاتیں ہو رہی ہیں ، بیرسٹر سیف

ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی جب بتائیں گے تب سول نافرمانی تحریک شروع ہو گی۔ بانی پی ٹی آئی کے حکم کا انتظار ہے۔

قبل ازیں پشاور ہائیکورٹ نے علی امین گنڈاپور کی ایک ماہ کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More