50 کروڑ ڈالر سے پنجاب میں کچھ منصوبے چلائے جائیں گے، وزیر اطلاعات پنجاب

ہم نیوز  |  Dec 17, 2024

 لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ چینی کمپنیاں جلد پنجاب آکر اپنے منصوبے شروع کریں گی۔ 50 کروڑ ڈالر سے پنجاب میں کچھ منصوبے چلائے جائیں گے۔

صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا دورہ چین کامیاب رہا۔ جبکہ دورہ چین کے دوران مختلف معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو چین میں ہیڈ آف اسٹیٹ کا پروٹوکول ملا۔ اور مریم نواز کے دورے کے دوران مخالفین کا پراپیگنڈا بھی جاری رہا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ چین میں نظام حکومت پارٹی کےذریعے چلتا ہے۔ اور وزیر اعلیٰ پنجاب کا دورہ سرکاری تھا تاہم چین نے استقبال بطور ن لیگ کیا۔ مریم نواز نے چینی تاجروں کو پاکستان اور پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ جبکہ مریم نواز نے چینی سرمایہ کاروں کے لیے ون ونڈو آپریشن کی تجویز دی۔

انہوں نے کہا کہ الیکٹرک بسوں کے لیے چارجنگ سسٹم جلد نصب کیا جائے گا۔ اور نواز شریف کینسر اسپتال ایک ہزار بستروں پر مشتمل ہو گا۔ چینی کمپنیاں جلد پنجاب آکر اپنے منصوبے شروع کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے کیلئے عمران خان کے حکم کا انتظار ہے ، علی امین گنڈا پور

اراکین صوبائی اسمبلی کی تنخواہوں پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2019 میں اراکین صوبائی اسمبلی کی تنخواہیں بڑھی تھیں۔ اور میرے علم کے مطابق وزرا کی تنخواہو ں میں ساڑھے 3 لاکھ روپے ٹیکس دینا ہے۔ اب اگر ایک لاکھ 90 ہزار تنخواہ میں گزارا ہوتا ہے تو بتائیں۔ اگر کوئی اور ذرائع آمدن نہیں تو اچھی تنخواہ ملنا بری بات نہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز تنخواہ نہیں لیتیں۔

پنجاب کی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اس وقت معاشی اشاریے بہتر سمت میں ہیں۔ اور چینی زبان مشکل ہے مگر ہم نے چین سے مہمان نوازی ضرور سیکھی ہے۔ چین میں 2 سرمایہ کار کانفرنسز میں وزیر اعلیٰ پنجاب شریک ہوئیں۔ اور کانفرنسز میں 60 سے زائد کمپنیوں کے وفود نے شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ چین کو چینی باشندوں کی سیکیورٹی پر تحفظات ہوتے ہیں۔ اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے چینی باشندوں کی سیکیورٹی مضبوط کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔مریم نواز نے لاہور کو جدید ترین اسمارٹ سٹی بنانے کا عزم کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More