حال ہی میں ٹام کروز کو امریکی بحریہ کے اعلیٰ سول اعزاز سے نوازا گیا ہے، جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، لیکن انٹرنیٹ پر اس تصویر کی توجہ حاصل کرنے کی وجہ ان کو ایوارڈ ملنا نہیں ہے۔ تو پھر کیا ہے؟
دراصل لندن میں منعقدہ اس تقریب میں ٹام کروز کو امریکی بحریہ کے اعلیٰ سول اعزاز، ممتاز پبلک سروس ایوارڈ سے نوازا گیا تھا جہاں وہ کالا سوٹ پہن کر پہنچے۔ جب اس تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر آئیں تو مداحوں نے جس چیز پر سب سے زیادہ تبصرے کئے وہ سپر اسٹار کی 'عمر' تھی۔
ایک صارف نے لکھا، "مبارک ہو، بھائی بلآخر بوڑھے ہوگئے"۔ جبکہ ایک نے افسردہ ہو کر لکھا کہ، "ہم نے پہلی مرتبہ ٹام کروز کو اتنی عمر والا دیکھا ہے"۔
بہت سے لوگ تو ٹام کروز کو پہچاننے میں بھی ناکام رہے۔ ایک صارف نے تبصرہ کہا، یہ تقریباً ناقابل شناخت لگ رہے ہیں۔ ایک اور نے لکھا، یہ ٹام کروز نہیں ہے۔ اس تصویر میں وہ خوفناک نظر آرہے ہیں، تیسرا تبصرہ پڑھیں، جب کہ چوتھے نے کہا، یا تو ٹام بوڑھا ہو رہا ہے یا زیادہ امکان ہے کہ وہ انفیکشن کے لیے سٹیرایڈ لے رہا ہے۔ پھولے ہوئے گال سٹیرایڈ کی یقینی علامت ہیں۔