بیوی کا ریپ کروانے کا مقدمہ، شوہر کو 20 برس قید کی سزا: ’کیس منظرِعام پر لانے پر کوئی پچھتاوا نہیں‘، جزیل پیلیکوٹ

بی بی سی اردو  |  Dec 19, 2024

Getty Images

فرانس میں متعدد اجنبیوں سے اپنی اہلیہ کا ریپ کروانے کے دل دہلا دینے والے مقدمے میں عدالت نے مرکزی ملزم ڈومینیک پیلیکوٹ کو 20 برس قید کی سزا سنائی ہے جبکہ 50 دیگر ملزمان کو بھی مختلف مدت کے لیے قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

ڈومینیک نے انٹرنیٹ کی مدد سے اجنبیوں کی خدمات حاصل کیں اور انھیں گھر بلوا کر تقریبا ایک دہائی تک اپنی اہلیہ جزیل پیلیکوٹ کو مدہوش کرنے کے بعد ان کا ریپ کروایا۔

پولیس کے مطابق ان مبینہ جرائم میں کم از کم 72 افراد ملوث تھے جن پر ڈومینیک کی اہلیہ کو 92 مرتبہ ریپ کرنے کا الزام تھا تاہم ان میں سے 50 کی شناخت ہوئی اور ان کے خلاف مقدمہ چلایا گیا۔

72 سالہ جزیل پیلیکوٹ کو ان مبینہ جرائم کے بارے میں 2020 میں اس وقت علم ہوا جب پولیس نے ان کو آگاہ کیا۔

یہ پریشان کن تفصیلات سامنے آنے کے بعد فرانس میں خوف کی لہر دوڑ گئی تھی۔

آج جب عدالت نے جب اس مقدمے میں فیصلہ پڑھ کر سنانا شروع کیا تو ڈومینیک پیلیکوٹ نے کسی قسم کے جذبات کا اظہار نہیں کیا تاہم فیصلہ سننے کے بعد انھیں اپنی کرسی پر جھک کر روتے ہوئے دیکھا گیا۔

فیصلہ سننے کے بعد ڈومینیک کا خاندان آپس میں سرگوشیاں کرنے لگا جبکہ جزیل نے اپنا سر دیوار کے ساتھ ٹکا دیا۔

مقدمے کو عوامی سطح پر لانے پر ’کبھی کوئی پچھتاوا‘ نہیں ہوا

فیصلہ آنے کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جزیل پیلیکوٹ نے کہا کہ انھیں اس مقدمے کو عوامی سطح پر لانے پر ’کبھی بھی کوئی پچھتاوا‘ نہیں ہوا۔

انھوں نے کہا کہ وہ اپنے بچوں، پوتے پوتیوں، دیگر متاثرین اور ان کے خاندانوں کے بارے میں سوچ رہی ہیں جو سامنے نہیں آتے۔

جزیل نے کہا کہ ’ہم سب کی جدوجہد مشترک ہے۔‘

اس موقع پر جزیل نے وکلا اور صحافیوں سمیت ان تمام افراد کا شکریہ بھی ادا کیا جنھوں نے ان کا ساتھ دیا۔

بیوی کے ریپ کا مقدمہ، 50 ملزمان کی پیشی: ’ہم روزانہ سیکس کرتے تھے، میرے ساتھی کو اس کی ضرورت کیوں پڑی‘اجنبیوں سے اپنی بیوی کا ریپ کروانے والا 71 سالہ شخص: وہ مقدمہ جس نے فرانس کو ہلا کر رکھ دیااپنی بیوی کا اجنبیوں سے مبینہ ریپ کروانے والا شوہر: ’میری والدہ اس شخص کی دیکھ بھال کر رہی تھیں جس نے اُن کا ریپ کروایا‘اجنبیوں سے اپنی بیوی کا مبینہ ریپ کروانے والا شوہر: ’تم تنہا مرو گے،‘ عدالت میں بیٹی کا ملزم والد سے تلخ مکالمہڈومینیک پیلیکوٹ کو کیسے پکڑا گیا؟

پولیس نے پہلی بار ڈومینیک کی اس وقت تفتیش کی جب ستمبر 2020 میں ایک سکیورٹی گارڈ نے انھیں خفیہ طریقے سے ایک شاپنگ سینٹر میں تین خواتین کے سکرٹ کے نیچے سے مناظر فلماتے ہوئے دیکھا۔

تفتیش کا دائرہ پھیلا تو پولیس نے ڈومینیک کے کمپیوٹر میں ان کی بیوی کی سینکڑوں ایسی تصاویر اور ویڈیوز دریافت کیں جن میں وہ بظاہر مدہوش دکھائی دے رہی تھیں۔

ان تصاویر میں مبینہ طور پر ان کے گھر میں ریپ کے واقعات کے درجنوں مناظر موجود ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ سلسلہ 2011 میں شروع ہوا تھا۔

ان تصاویر میں مبینہ طور پر ان کے گھر میں ریپ کے واقعات کے درجنوں مناظر موجود ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ سلسلہ 2011 میں شروع ہوا تھا۔

اس معاملے کی تفتیش کرنے والے اہلکاروں نے انٹرنیٹ کی ایک ویب سائٹ پر ایسی گفتگو بھی دیکھی جس میں ڈومینیک مبینہ طور پر اجنبیوں کو اس بات پر آمادہ کر رہے تھے کہ وہ ان کے گھر آ کر ان کی بیوی کا ریپ کریں۔

ڈومینیک نے اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ اپنی بیوی کو بیہوشی کی دوا دیتے تھے۔ انھوں نے ریپ میں خود بھی حصہ لیا، ان مناظر کو فلمایا اور ریپ کرنے والے مردوں کو بیہودہ زبان استعمال کرنے کی ترغیب دی تاہم اس عمل میں پیسے کا کوئی لین دین نہیں ہوا۔

Getty Images’جزیل کی کیفیت نیند کے بجائے کومہ کے نزدیک تھی‘

ڈومینک نے جن افراد کو گھر بلایا ان میں 26 سال سے 74 سال تک کی عمر کے افراد ہیں جن کی اکثریت نے صرف ایک بار اس عمل میں حصہ لیا تاہم استغاثہ کے مطابق چند ایسے ملزمان بھی ہیں جنھوں نے چھ بار تک اس جرم میں شراکت داری کی۔

ان ملزمان میں سے چند نے عدالت میں اپنے دفاع میں کہا کہ وہ صرف ایک جوڑے کی خواہشات کی تکمیل میں ان کی مدد کر رہے تھے تاہم ڈومینک نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ ان میں سے ہر کسی کو علم تھا کہ ان کی اہلیہ کو بتائے بغیر انھیں بیہوش کیا گیا۔

ایک ماہر کے مطابق متاثرہ خاتون کی کیفیت ’نیند کے بجائے کومہ کے نزدیک تھی۔‘

ڈومینک نے خود یہ دعوی کیا کہ نو سال کی عمر میں ان کا ریپ کیا گیا تھا۔

مقدمے کی سماعت کے ابتدائی دنوں میں ڈومینیک پیلکوٹ کی اہلیہ جزیل سے پوچھا گیا کہ کیا ان کے خیال میں یہ سوچنا جائز ہے کہ ان کے شوہر نے مردوں کو دھوکے میں رکھا۔

انھوں نے اپنا سر ہلایا اور کہا کہ ’انھوں نے میرے سر پر بندوق رکھ کر نہیں بلکہ پورے ہوش میں میرا ریپ کیا۔‘

جزیل نے سوال کیا کہ ’آخر وہ پولیس کے پاس کیوں نہیں گئے؟ یہاں تک کہ ایک گمنام فون کال بھی میری جان بچا سکتی تھی۔‘

’لیکن ان میں سے کسی نے ایسا نہیں کیا۔ ان میں سے ایک نے بھی نہیں۔‘

اجنبیوں سے اپنی بیوی کا ریپ کروانے والا 71 سالہ شخص: وہ مقدمہ جس نے فرانس کو ہلا کر رکھ دیااجنبیوں سے اپنی بیوی کا مبینہ ریپ کروانے والا شوہر: ’تم تنہا مرو گے،‘ عدالت میں بیٹی کا ملزم والد سے تلخ مکالمہاپنی بیوی کا اجنبیوں سے مبینہ ریپ کروانے والا شوہر: ’میری والدہ اس شخص کی دیکھ بھال کر رہی تھیں جس نے اُن کا ریپ کروایا‘بیوی کے ریپ کا مقدمہ، 50 ملزمان کی پیشی: ’ہم روزانہ سیکس کرتے تھے، میرے ساتھی کو اس کی ضرورت کیوں پڑی‘’میں ویڈیوز دیکھنے کے لیے تیار ہوں‘: وہ لمحہ جب جزیل چشمہ اُتار کر اپنے شوہر اور ریپ کے 50 ملزمان کے خلاف عدالت آئیں
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More