تیونس میں بھی تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ، 20 افراد ہلاک

ہم نیوز  |  Dec 19, 2024

تیونس میں بھی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 20 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی کشتی صفاقس شہر کے ساحل کے قریب ڈوبی ہے۔ جسے افریقی تارکین وطن کی روانگی کا مقام کہا جاتا ہے۔

حادثے میں متعدد افراد لاپتہ بھی ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ جبکہ ریسکیو کی جانب سے 5 افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔

تیونس کے کوسٹ گارڈ حکام کے مطابق افریقہ سے تعلق رکھنے والے 20 تارکین وطن کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں۔ دیگر لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یونان کشتی حادثے میں لاپتہ درجنوں پاکستانیوں کے بچنے کی امیدیں ختم ہو گئیں ، پاکستانی سفیر

واضح رہے کہ تیونس کے ساحل کے قریب ایک ہفتے کے اندر تارکین وطن کے ڈوبنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

دوسری جانب یونان کشتی حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی تعداد 35 سے بڑھنے کا خدشہ ہے۔ یونانی کوسٹ گارڈز نے 72 گھنٹے بعد ریسکیو آپریشن ختم کر دیا۔ حکام کا کہنا ہے خراب موسم اور سخت سردی کے باعث کسی کا بچنا ممکن نہیں۔

3 دن کے ریسکیو آپریشن میں مجموعی طور پر 7 لاشیں نکالی گئیں۔ کشتیوں کے حادثے میں 30 سے زائد پاکستانی لاپتہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آخری وقت تک ریاست کی حفاظت پر یقین رکھا ، اب ملک دہشتگردوں کے ہاتھوں میں ہے ، بشار الاسد

واضح رہے نکالی جانے والی 7 لاشوں میں سے 5 کا تعلق پاکستان سے ہے۔ 2 میتوں کا تعلق سیالکوٹ، 2 کا گجرات اور ایک کا منڈی بہائوالدین سے ہے۔

یونانی سفارتخانے کی جانب سے پاکستان کو بھجوائی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ یونان کی سمندری حدود میں 3 کشتیوں کو حادثہ پیش آیا۔ جن میں  175 افراد سوار تھے۔ حادثے کا شکار ہونے والی تینوں کشتیاں لیبیا کے علاقے تبروک سے روانہ ہوئی تھیں۔

یونان میں پاکستانی سفیر عامرآفتاب قریشی کا کہنا تھا۔ کہ بنائی گئی کمیٹی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وزیر اعظم کو رپورٹ پیش کرے۔ جولوگ اس مکروہ کاروبارمیں ملوث ہیں انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More