مسیحی ملازمین کیلئے 10 ہزار روپے فی کس عیدی کا اعلان

ہم نیوز  |  Dec 23, 2024

لاہور: آئی جی پنجاب عثمان انور نے مسیحی ملازمین کے لیے 10 ہزار روپے فی کس عیدی دینے کا اعلان کر دیا۔

سینٹرل پولیس آفس کے مسیحی افسران اور ملازمین کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں آئی جی پنجاب عثمان انور نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

آئی جی پنجاب نے اچھی کارکردگی کے حامل مسیحی ملازمین کو تعریفی اسناد دیئے۔ اور پنجاب کے مسیحی ملازمین کو 10 ہزار روپے فی کس عیدی دینے کا اعلان کیا۔ عثمان انور نے کرسمس پر مسیحی ملازمین کے لیے اضافی تعطیل کا بھی اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا یونیورسٹیز ترمیمی بل، گورنر نے اعتراض لگا کر واپس کر دیا

آئی جی پنجاب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس مسیحی بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے۔ اور پولیس مسیحی کمیونٹی کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ مسیحی سمیت 375 خواتین اقلیتی اہلکار بھی پنجاب پولیس کا اہم ترین جزو ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More