کوئی شرط نہیں ہے کہ یہ بات ہوسکتی ہے یہ نہیں ہو سکتی، رانا ثنا اللہ

ہم نیوز  |  Dec 23, 2024

حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے، مذاکرات کے بعد رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کوئی شرط نہیں ہے کہ یہ بات ہوسکتی ہے یہ نہیں ہوسکتی۔

ان کاکہنا تھا کہ ہم کہتے ہیں بیٹھیں بات کریں، چارٹر آف اکنامی اور چارٹر آف ڈیموکریسی کریں، سیاسی ڈائیلاگ ہی راستہ نکالنے کا طریقہ ہے۔ مشیر وزیراعظم نے کہا کہ کھلے دل سے وہ بھی بیٹھے ہیں ہم بھی بیٹھے ہیں۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ وہ اپنا موقف رکھیں اور ہم اپنا موقف رکھیں گے، دونوں مل کر درمیانی راستہ نکال سکتے ہیں، پی ٹی آئی اگر ہمیں چور کہتی رہی ہے تو ہم بھی انہیں بہت کچھ کہتے رہے ہیں۔

وزیراعظم آج صدر مملکت سے اہم ملاقات کریں گے

انہوں نے کہا کہ پارلیمانی جمہوری نظام کو چلنا ہے تو سیاسی بات چیت کے بغیر ممکن نہیں، جب ہم پر کیسز بن رہے تھے تب بھی ہماری لیڈرشپ نے کہا تھا کہ چارٹر آف ڈیموکریسی کریں۔

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اس وقت چارٹر آف ڈیموکریسی کی بھی ضرورت ہے اور چارٹر آف اکنامی کی بھی ضرورت ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More