ایک ہفتے کے دوران زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 90 روپے اضافہ

ہم نیوز  |  Dec 29, 2024

ایک ہفتے کے دوران زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 90 روپے اضافہ ہوا۔

سرکاری نرخنامہ کے مطابق زندہ مرغی کی فی کلوقیمت 350 سے بڑھ کر 440 روپے ہوگئی۔

کبریٰ اور اذان کا’’میری تنہائی‘‘ 30 دسمبر سے آن ائیر ہوگا

دوسری جانب ملک میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہو گیا۔ 17 اشیاء کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں،ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.80 فیصد اضافہ جبکہ سالانہ بنیادوں پرمہنگائی کی شرح 4.64 فیصد سے بڑھ کر5.08 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ حالیہ ہفتے میں 17اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئیں، 10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور24 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سینچورین ٹیسٹ میں شکست،پاکستان ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 7ویں سے 8ویں نمبر پر چلا گیا

حالیہ ہفتے کے دوران کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 0.74فیصد جبکہ گھی کی قیمتوں میں 0.91 فیصد اضافہ ہوا، چینی 2.19 فیصد، ٹماٹر 20.75 فیصد، چکن 22.47 فیصد، بیف 0.69 فیصد، سرسوں کا تیل 0.69 فیصد، ایل پی جی 0.18 فیصد اور جلانے والی لکڑی 0.95 فیصد مہنگی ہوئی۔

اداکارہ شماریات کے مطابق دال چنا 0.78 فیصد، دال ماش 1.28 فیصد، پیاز 8.13 فیصد، آلو 2.38 فیصد، انڈے 0.30 فیصد، کیلا 0.68 فیصد اور ٹوٹا چاول کی قیمتوں میں 0.15 فیصد کی کمی ہوئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More