سال 2024کے آخری روز سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 72 ہزار 600 روپے پر برقرار

ہم نیوز  |  Dec 31, 2024

سال 2024کے آخری روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 72 ہزار 600 روپے پر برقرار رہی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 31 دسمبر کو دس گرام سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 33 ہزار 711 روپے پر برقرار ہے جب کہ عالمی بازار میں بھی سونےکا بھاؤ 2614 ڈالر فی اونس پر برقرار ہے۔

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 4 روپے ایک پیسے کی کمی

2024 میں کیا صورتحال رہی؟

دوسری جانب ملک میں سال 2024 میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 23.9 فیصد( 52 ہزار 600 روپے) اضافہ ہوا،ایسوسی ایشن کے مطابق سال 2024 میں سونے کی فی تولہ بلند ترین قیمت 2 لاکھ 87 ہزار 900 روپے رہی جب کہ کم ترین قیمت 2 لاکھ 10 ہزار 800 روپے رہی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی بلند ترین قیمت 2784 ڈالر فی اونس رہی جب کہ سونےکی کم ترین قیمت 2010 ڈالر فی اونس رہی۔

سال 2024:پاکستانی روپیہ کی قدر میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں ایک فیصد اضافہ ریکارڈ

سونے کی عالمی قیمت سال 2024 میں 552 ڈالر بڑھ کر 2614 ڈالر رہی، سونے کی عالمی قیمت سال 2024 میں 26.7 فیصد بڑھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More