نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے نئے سال پر ٹول ٹیکس بڑھا دیا

ہم نیوز  |  Dec 31, 2024

نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے نئے سال پر ٹول ٹیکس بڑھا دیا، نئے نرخوں کا اطلاق 5 جنوری سے ہو جائے گا۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر نظرثانی شدہ ٹول نرخوں کا اعلان کر دیا ہے، اسلام آباد سے پشاور جانے والی ایم ون موٹروے پر کار کا ٹول ٹیکس 460 سے بڑھا 500 روپے کر دیا گیا ہے۔

لاہور سے عبدالحکیم جانے والی ایم تھری پر کار کیلئے ٹول ٹیکس 650 روپے سے بڑھا کر 700 روپے، پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد اور ملتان جانے والی ایم فور پر کار کیلئے ٹول ٹیکس 850 روپے سے بڑھا کر 950 روپے کر دیا گیا ہے۔

ملتان سے سکھر جانے والی ایم فائیو پر کار کا ٹول ٹیکس ایک ہزار 50 روپے سے بڑھا کر1100 روپے،ڈی اسماعیل خان تا ہکلہ موٹروے ایم 14 پر ٹول ٹیکس 600 روپے ہوگیا ہے۔

پاک ایران دو طرفہ تجارتی حجم 3ارب ڈالر کو عبور کر چکا ہے، حسن درویش وند

قومی شاہراہوں پر موٹرکار سے 60 روپے، ویگن سے 100 روپے اور بس سے 200 روپے ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا، قومی شاہراہوں پر 2 اور 3 ایکسل ٹرک سے 250 روپے اور آرٹیکولیٹڈ ٹرکوں سے 500 روپے ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

اسلام آباد۔پشاور موٹروے (M-1) پر موٹرکار سے 500 روپے،12 سیٹر والی ویگن پر 750 روپے اور 13 سے 24 سیٹوں والی کوسٹر یا منی بس سے 1000 روپے ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ایم ون پر بس سے 1450 روپے،2 اور 3 ایکسل ٹرک سے 1900 روپے اور آرٹیکولیٹڈ (بڑے)ٹرک سے 2300 روپے ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

اسی طرح ملتان۔سکھر موٹروے (ایم فائیو) پر موٹرکار سے 1100 روپے، 12 سیٹوں والی ویگن سے 1650 روپے 12سے 24 سیٹوں والی کوسٹر یا منی بس سے 2350 روپے اور بس سے 3350 روپے ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ 2 اور3 ایکسل ٹرک سے 4400 روپے اور آرٹیکولیٹڈ ٹرک سے 5500 روپے ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

کوہاٹ ٹنل کے مقام پر کار سے 150 روپے،ویگن سے 450 روپے،بس سے 550 روپے،2 اور 3 ایکسل ٹرک سے 550 روپے اور آرٹیکولیٹڈ ٹرک سے 800 روپے ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

اسلام آباد۔مری دوہری شاہراہ پر موٹرکار سے 150 روپے،ویگن سے 150 روپے،بس سے 300 روپے اور 3 ایکسل ٹرک سے 350 روپے اور آرٹیکولیٹڈ ٹرک سے 700 روپے ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

میانوالی اور خانسرٹول پلازہ سے موٹرکار سے 60 روپے،ویگن سے 100 روپے،بس سے 200 روپے،2 اور 3 ایکسل ٹرک سے 250 روپے اور آرٹیکولیٹڈ ٹرک سے 500 روپے ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

اسی طرح فتح پور اور چوک سرور ٹول پلازہ سے موٹرکار سے 20 روپے،ویگن سے30 روپے،بس سے 60 روپے،2 اور 3 ایکسل ٹرک سے 70 روپے اور آرٹیکولیٹڈ ٹرک سے 150 روپے ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

ایک ماہ کیلئے بجلی 63 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان

لاہور۔عبدالحکیم موٹروے (ایم تھری) پر موٹرکارسے700 روپے،12 سیٹوں والی ویگن سے 1100روپے،13 سے 24 سیٹوں والی کوسٹریا منی بس سے 1600 روپے،بس سے 2200 روپے،2 اور 3 ایکسل ٹرک سے 2900 روپے اور آرٹیکولیٹڈ ٹرک سے 3500 روپے ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

پنڈی بھٹیاں۔ فیصل آباد۔ ملتان موٹروے (ایم فور) پر موٹرکار سے 950 روپے، 12 سیٹوں والی ویگن سے 1400 روپے، 13 سے 24 سیٹوں والی کوسٹر،منی بس سے 2100 روپے،بس سے 2900 روپے،2 اور 3 ایکسل ٹرک سے3800 روپے اور آرٹیکولیٹڈ ٹرک سے 4600 روپے ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

مزید برآں ڈیرہ اسماعیل خان۔ہکلہ موٹروے (ایم 14) پرموٹرکا رسے 600 روپے،12 سیٹوں والی ویگن سے 1050 روپے،13 سے 24 سیٹوں والی کوسٹر، منی بس سے 1400 روپے، بس سے 2100 روپے، 2 اور 3 ایکسل ٹرک سے 2700 روپے اور آرٹیکولیٹڈ ٹرک سے 3250روپے ٹول ٹیکس حاصل کیا جائے گا۔

حسن ابدال۔حویلیاں۔مانسہرہ ایکسپرس وے (E-35) پر موٹرکار سے 250 روپے،12 سیٹوں والی ویگن سے 400 روپے،13 سے24 سیٹوں والی کوسٹر /منی بس سے 550 روپے، بس سے 800 روپے،2 اور 3 ایکسل ٹرک سے 1050 روپے اور آرٹیکولیٹڈ ٹرک سے 1250 روپے ٹول ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More