قلات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ، لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کی گہرائی 33 کلو میٹر جبکہ مرکز قلات سے 27 کلو میٹر دور جنوب میں تھا۔
کیلی فورنیا کے ساحلی علاقوں میں7 شدت کا زلزلہ
واضح رہے کہ دو دن پہلے سبی اور گردونوح میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے، جس کی شدت 4.7 ، گہرائی 18 کلومیٹر اور مرکز سبی سے 22 کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا۔