یہ حکومت چلنے والی نہیں، شاہد خاقان عباسی کا بڑا دعویٰ

سچ ٹی وی  |  Jan 12, 2025

سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جہاں الیکشن چوری ہوگا وہاں سیاسی اور معاشی استحکام نہیں آئے گا، ہمیں آئین پاکستان پر عمل کرنا ہوگا، عمران خان جیل کے اندر ہوں یا باہر، یہ حکومت چلنے والی نہیں۔

لاہور میں جاری دو روزہ افکاری تازہ میلہ اختتام پذیر ہوگیا، میلے میں کینیڈین ہائی کمیشن کی جانب سے سجایا گیا خصوصی اسٹال سب کی توجہ کا مرکز رہا۔

الحمرا لاہور میں دو روزہ افکارمیں پاکستان سمیت دنیا بھر کو درپیش مسائل پر روشنی ڈالنے کے لیے مختلف موضوعات پر بحث ومباحثے کا انعقاد کیا گیا۔

میلے کے آخری روز منعقدہ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے عوام پاکستان پارٹی کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہمارا سیاست دان ملک کا بادشاہ بننا چاہتا ہے جب کہ بانی پی ٹی آئی شہرت ان کی اپنی وجہ سے نہیں بلکہ باقی سیاسی جماعتوں کے ناکامی کے باعث ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ووٹ کو عزت دو کی بات کی، آج وہ آئین کی بات کرتا ہے اور لوگ ان کے ساتھ ہیں جب کہ بانی پی ٹی آئی جیل کے اندر ہوں یا باہر، یہ حکومت چلنے والی نہیں کیوں کہ حکومت میں کوئی مینڈیٹ نہیں اس لیے وہ نہیں چل سکتی۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس لیے ان باتوں کو چھوڑیں اور اپنے مسائل پر توجہ دیں کیوں کہ مسائل اتنے بڑے ہیں اگر آپ عمران خان، نواز شریف یا زرداری کو ہر چیز دے دیں یہ کام نہیں کرسکتے اور یہی آج ملک کی حقیقت ہے۔

تقریب کے دوران 26ویں آئینی ترمیم کے ملک پر اثرات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ماہرین قانون اور تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا نے کہا کہ اس سے شہری آزادی ختم ہوچکی ہے معاشرے میں ہونے والے ظلم کے خلاف عوام کو کھڑا ہونا پڑے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More