ڈونلڈ ٹرمپ آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

ہم نیوز  |  Jan 20, 2025

واشنگٹن: امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج دوسری بار اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری آج ہو گی۔ جس کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

حلف برداری کی تقریب کے موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ اور اس موقع پر وائٹ ہاؤس سے3 کلومیٹر تک کا علاقہ گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند ہوگا۔

امریکہ دارالحکومت واشنگٹن میں آج موسم انتہائی سرد ہے۔ اور محکمہ موسمیات کے مطابق واشنگٹن کا درجہ حرارت منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ شدید سردی کے باعث ڈونلڈ ٹرمپ اوپن ایئر کے بجائے عمارت کے اندر روٹنڈا ہال میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی تاریخ میں ملک بدری کا سب سے بڑا پروگرام شروع کرکے سرحد کو محفوظ بنائیں گے ، ڈونلڈ ٹرمپ

کیپٹل ہل کی عمارت میں حلف برداری کی تقریب کے موقع پر صرف 600 لوگوں کو شرکت کا امکان ہے۔

دوسری جانب عمارت کے اندر حلف برداری کی تقریب رکھنے پر ڈیموکریٹس کی جانب سے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ نائب صدارتی امیدار ٹم والز نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ سرد موسم تو بہانہ اصل معاملات کچھ اور ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More