گیس ذخائر میں سالانہ 9 فیصد کمی ہو رہی ہے، وزیر پیٹرولیم

ہم نیوز  |  Jan 20, 2025

اسلام آباد: وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہمارے گیس ذخائر میں سالانہ 9 فیصد کمی ہو رہی ہے۔

وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گیس کی طلب پورا کرنے کے لیے ایل این جی درآمد کرنا پڑتی ہے۔ کیونکہ ہمارے گیس ذخائر میں سالانہ 9 فیصد کمی ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گیس کی لیکج اور چوری میں فرق ہے۔ جبکہ بلوچستان میں صرف 39فیصد گیس بلوں کی وصولی ہوتی ہے۔ اور گزشتہ 4 سالوں میں گیس کا ایک بھی نیا کنکشن نہیں دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مذاکرات کے حوالے سے میڈیا پر آنے والی خبروں میں صداقت نہیں، عرفان صدیقی

مصدق ملک نے کہا کہ گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کے لیے کام ہو رہا ہے۔ اور بلوچستان میں گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں 8 سے 10 فیصد گیس کی لیکج اور 61 فیصد چوری ہوتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More