مختلف شہروں میں مرغی اور انڈوں کی قیمت میں نمایاں کمی

ہم نیوز  |  Jan 21, 2025

مختلف شہروں میں مرغی اور انڈوں کی قیمت میں نمایاں کمی ہو گئی ہے۔

لاہورمیں برائلر گوشت کی قیمت میں گزشتہ روز کی نسبت 7 روپے کی کمی ہو گئی ہے، سرکاری نرخنامے میں برائلر گوشت کی فی کلو قیمت 588 روپے مقرر کی گئی ہے، گزشتہ روز گوشت 595 روپے کلو تھا۔

لاہور میں زندہ برائلرمرغی کی قیمت میں پانچ روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد تھوک ریٹ 392 اور پرچون ریٹ 406 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، انڈوں کی فی درجن قیمت میں 31 روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے، انڈے 270 روپے درجن سے 239 روپے کی سطح پر آ گئے ہیں۔

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، ڈالر سستا ہو گیا

ملتان میں زندہ برائلر کی قیمت میں تین روپے کی کمی ہوئی ہے، ملتان میں برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 392 اور پرچون ریٹ 406 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے، انڈوں کی قیمت میں چار روپے کا اضافہ ہوا ہے، انڈوں کی فی درجن قیمت 231 روپے ہے۔

فیصل آباد میں مرغی 13 روپے سستی ہوئی ہے، فیصل آباد میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 374 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 388 روپے کلو ہے، برائلر گوشت کی قیمت میں 19 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے، برائلر گوشت 562 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے، گزشتہ روز گوشت 582 روپے کلو تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More