کون زیادہ مقبول؟ بابر اعظم یا شاہد آفریدی؟ سابق کپتان نے بتادیا

سچ ٹی وی  |  Jan 21, 2025

سابق قومی کرکٹر اظہر علی کا کہنا ہے کہ بابر اعظم، شاہد آفریدی کی طرح مقبول کھلاڑی ہیں۔

پاکستان کے سابق کپتان اظہر علی نے اسٹار بلے باز بابر اعظم کو لیجنڈ آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے بعد سب سے مقبول قومی کرکٹر قرار دے دیا۔

حالیہ انٹرویو میں اظہر علی نے کہا کہ انہوں نے کئی بار بابر کی کپتانی پر تنقید کی لیکن کبھی بھی ان کی بیٹنگ کی مہارت پر سوال نہیں اٹھایا۔

انہوں نے کہا کہ اب بھی کہتا ہوں کہ بابر نے اتنے عرصے تک کپتانی کی انہیں اس عرصے میں ایک اور ٹیم بنانا چاہیے تھی لیکن جب بیٹنگ کی بات آتی ہے تو میں کہتا ہوں بابر بیٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں۔

سابق کپتان نے کہا کہ آپ کسی ٹورنامنٹ میں اچھا نہیں کھیلتے لیکن بابر واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے اپنی بیٹنگ سے ملک کا نام روشن کیا ہے۔

اظہر علی نے دعویٰ کیا کہ بابر پاکستان کا واحد کھلاڑی ہے جو ہجوم کو جنون میں مبتلا کرتا ہے اور سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے ساتھ مماثلت رکھتا ہے جو اپنی ہارڈ ہٹنگ کی صلاحیتوں کے لیے مشہور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں بابر نے جس طرح دنیا اور بھارت میں اپنا نام بنایا ہے میرا مطلب ہے کہ ایک عام روایتی بلے باز کو ہجوم سے داد مل رہی ہے میں نے شاہد بھائی کے بعد پہلا شخص دیکھا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More