بھارتی اداکارہ و گلوکارہ حنا خان جوکہ ان دنوں اسٹیج تھری بریسٹ کینسر سے جنگ لڑ رہی ہیں، یہ بیماری انکے کیرئیرپر کس طرح اثر انداز ہوئی اداکارہ نے بآلاخر لب کشائی کردی۔
ایک انٹرویو میں حنا خان نے انکشاف کیا کہ کینسر کی تشخیص نے ان کے کام پر گہرا اثر ڈالا اور خراب صحت کے باعث انہیں دو پروجیکٹس سے ہاتھ دھونا پڑا۔
بھارت، سیف علی خان پر چاقو حملے میں ملوث دوسرا ملزم بھی گرفتار
کچھ پروجیکٹس تھے جن پر میں کام شروع کرنے والی تھی، لیکن باہمی مشورے کے بعد ہم نے فیصلہ کیا کہ یہ ایسی چیز نہیں ہے جو دو تین مہینے میں ٹھیک ہو جائے اس میں ایک سال یا ڈیڑھ سال بھی لگ سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کے پاس ڈیڈ لائنز ہوتی ہیں اس لیے انہیں مجھے ان پراجیکٹس کو مسترد کرنا پڑا حالانکہ یہ میرے لیے ایک مشکل فیصلہ تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ لیکن میرے لیے اس وقت اپنی صحت کو ترجیح دینا ضروری تھا، ٹھیک ہونا اہم تھا شروع میں یہ سب مجھے متاثر کرتا تھا۔