عامر خان، جو بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ کہلاتے ہیں، نے اپنے فلمی کیریئر کا سب سے بڑا اصول توڑ دیا ہے۔
عامر خان نے کئی سالوں سے فلموں سے وقفہ لے رکھا ہے اور اب وہ فیملی کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارتے نظر آتے ہیں۔
ان کا اصول یہ تھا کہ، وہ نہ تو ایوارڈ شوز میں شرکت کرتے تھے اور نہ ہی اپنی فلموں کی پروموشن کے لیے کسی ٹی وی شو میں جاتے تھے۔
لیکن اب انہوں نے اپنے اس اصول کو اپنے بیٹے جنید خان کے لیے توڑ دیا ہے۔
عامر خان نے پہلی بار سلمان خان کے شو بگ باس کے 18 ویں سیزن کے فائنل میں شرکت کی اور اپنے بیٹے جنید کے ساتھ وہاں پہنچے، ان کے ہمراہ فلم کی ہیروئن سری دیوی کی بیٹی خوشی کپور بھی تھیں۔ ان دونوں کی فلم "لویاپا" اگلے ماہ ریلیز ہونے والی ہے۔
اس موقع پر عامر اور سلمان بھی ایک ساتھ اسٹیج پر نظر آئے اور دونوں کے درمیان ہنسی مذاق نے ناظرین کو بہت محظوظ کیا۔