پنجاب کے پولیس ملازمین کیلئے شہداء پیکیج کی منظوری

ہم نیوز  |  Jan 24, 2025

پنجاب حکومت نے پولیس ملازمین کیلئے شہدا ء پیکیج کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت 11 پولیس شہداء کے اہل خانہ کو گرانٹ اور گھر فراہم کئے جائیںگے۔

وزیر قانون پنجاب ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت محکمہ داخلہ میں اجلاس ہوا جس میں سپیشل سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل آئی جی، ڈی آئی جی سپیشل برانچ ،ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں شہید پولیس اہلکاروں کے لئے گرانٹ کی منظوری دی گئی، پولیس شہدا ء کے پیکیج ٹو کے تحت گرانٹ اور دیگر سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

شہید کانسٹیبل کی فیملی کو 40 لاکھ روپے کی گرانٹ اور گھر کیلئے 1 کروڑ 89 لاکھ روپے ملیں گے جبکہ شہید اے ایس آئی کی فیملی کو 50 لاکھ روپے کی گرانٹ اور گھر کے لیے 2 کروڑ 45 لاکھ روپے دئیے جائیں گے۔

شہید انسپکٹر کی فیملی کو 60 لاکھ روپے کی گرانٹ اور گھر کے لئے 3 کروڑ 50 لاکھ روپے فراہم کئے جائیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More