ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی عدالت آمنے سامنےآ گئے، پیدائش پرشہریت کا حق ختم کرنے کا فیصلہ غیر آئینی قرار دے دیا گیا۔
خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی عدالت نے صدرڈونلڈ ٹرمپ کا فیصلہ معطل کر دیا، امریکی صدرنے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کااعلان کردیا۔
یاد رہے کہ ٹرمپ کا پدائش پرشہریت کا قانون ختم کرنے کا اعلان کیا تھا جس میں پناہ گزینوں کے بچوں کو امریکی شہری نہیں مانا جائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خط
دوسری جانب امریکا کی 22 ریاستوں نے شہریت کا پیدائشی حق صدر ٹرمپ کی جانب سے منسوخ کئے جانے کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔
کیلیفورنیا اور نیوجرسی کے اٹارنی جنرل میتھیو پلیٹکن کا کہنا ہے کہ صدرٹرمپ امریکی آئین کی کھلی خلاف ورزی ہے جو بچے امریکا میں پیدا ہونگے وہ امریکی ہونگے۔
ٹرمپ نے صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلے روز سے ہی مختلف شعبوں میں ایگزیکٹو آرڈروں کے اجرا کا سلسلہ شروع کر دیا تھا۔