سعودی عرب امریکہ میں 600 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے، ٹرمپ

ہم نیوز  |  Jan 24, 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی عرب امریکہ میں 600 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے کہا کہ سعودی ولی عہد سے سرمایہ کاری ایک ٹریلین تک بڑھانے کی درخواست کروں گا، تیل کی قیمتوں میں کمی کرنا چاہتا ہوں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خط

انہوں نے کہا کہ امریکہ کو ایک پروڈکشن سپر پاور بنانے جا رہے ہیں، امریکہ کے پاس دنیا کے کسی بھی ملک سے بڑی مقدار میں تیل اور گیس موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقامی تیل استعمال کرنے سے توانائی کی لاگت میں کمی آئے گی، مقامی تیل کے استعمال کا اقدام امریکہ کو ایک پروڈکشن سپر پاور بنا دے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More