محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ لاہور نےٹیکس چوری روکنے کیلئے اہم فیصلہ کر لیا۔
ایکسائزحکام کے مطابق ٹیکس چوری کی نشاندہی کرنے والوں کو جرمانے کا20 فیصد انعام دیا جائےگا، اب عام شہری بھی ٹیکس چوری کی اطلاع دے کر انعامی رقم حاصل کرسکیں گے۔
موٹرسائیکل چلانے اور پیچھے بیٹھنے والے دونوں کے لیے ہیلمٹ لازمی قرار
ایکسائزحکام نے بتایا کہ نشاندہی پر ٹیکس چور کو چوری کئے گئے ٹیکس کے برابر جرمانہ بھی ادا کرنا پڑے گا، ملوث ملازمین و مالکان کے خلاف اطلاع دینے والوں کا نام صیغہ رازمیں رکھا جائےگا۔
ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے یہ تجویز دی گئی تھی، صوبائی کابینہ نے انعامی سکیم وسل بلورسسٹم کی منظوری دے دی ہے، نئی سکیم کیلئے رولزمیں ترامیم کی سمری جلد بھجوائی جائیگی۔