حکومت پنجاب کا لاکھوں خاندانوں کو نگہبان رمضان پیکج دینے کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Jan 24, 2025

حکومت پنجاب نے لاکھوں خاندانوں کو نگہبان رمضان پیکج دینے کا فیصلہ کر لیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صدارت میں اجلاس ہوا، جس میں رمضان پیکج سے متعلق مختلف تجاویز اور سفارشات کاجائزہ لیاگیا۔

اجلاس میں لاکھوں خاندانوں کو نگہبان رمضان پیکج دینے کا فیصلہ کیا گیا، شہریوں کو رمضان پیکج کے لیے 15فروری تک رجسٹریشن مکمل کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا

وزیر اعلیٰ پنجاب نے نگہبان رمضان پیکج میں شفافیت کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایات جاری کی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ رمضان پیکج نادار لوگوں کا حق اور حکومت کا فرض ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کو عزت و احترام کے ساتھ ان کا حق ملنا چاہیے، رمضان پیکج کے لیے عوام کا لائنوں میں لگنا قطعاً پسند نہیں ہے۔

مریم نواز ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ رمضان میں اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے عوام کی خدمت کی جائے، انتظامیہ اور متعلقہ حکام عبادت سمجھ کر اپنی خدمات کو سرانجام دیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ رمضان پیکج کے لیے پی ایس ای آر میں رجسٹر یشن ضروری ہے،یونین کونسل اور بلدیہ دفاتر میں رجسٹریشن کرائی جاسکتی ہے،بتایا گیا کہ رمضان پیکج کے لئے ہیلپ لائن بھی قائم کی گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More