بغاوت کا الزام ، جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سک یول پر فرد جرم عائد

ہم نیوز  |  Jan 26, 2025

جنوبی کوریا کے پراسیکیوٹر نے سابق صدر یون سک یول پر بغاوت کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی گئی ، گزشتہ ہفتے اینٹی کرپشن نے فرد جرم عائد کرنے کی سفارش کی تھی۔

یاد رہے کہ جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سک یول نے 3 دسمبر کو ملک میں مختصر مارشل لاء لگایا تھا تاہم اپوزیشن جماعتوں اور عوام کے شدید ردعمل کے باعث کچھ گھنٹوں بعد ہی مارشل لاء اٹھا لیا تھا۔

بغاوت کا الزام ، جنوبی کوریا کے آرمی چیف پارک آن سو سمیت 2 جنرلز پر فرد جرم عائد

بعد ازاں اپوزیشن کی جانب سے یون سک یول کے خلاف مواخذے کی تحریک لائی گئی تھی جو پہلی مرتبہ ناکام رہی تاہم دوسری بار اپوزیشن پارلیمنٹ سے تحریک منظور کروانے میں کامیاب رہی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More