وہ شوہر ہے میرا بچہ نہیں۔۔ 20 سال سے کون سا سوال بار بار پوچھ کر ٹوئنکل کھنہ کو پریشان کیا جا رہا ہے؟

ہماری ویب  |  Jan 27, 2025

ٹوئنکل کھنہ، بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی اہلیہ اور مشہور مصنفہ، نے ایک حالیہ کالم میں اس سوال پر بات کی ہے جو انہیں ہمیشہ پوچھا جاتا ہے اور جو انہیں پریشان کرتا ہے۔

ان کے مطابق، 20 سال سے لوگ انہیں یہی سوال کرتے ہیں کہ "آپ ایک اسٹار وائف ہیں، یہ کیسا لگتا ہے؟" جو کہ کافی پریشان کن ہے۔ تاہم، ٹوئنکل نے بتایا کہ اب وہ اس سوال کا دانشمندی سے جواب دیتی ہیں اور اس پر غصے کی بجائے مناسب ردعمل ظاہر کرتی ہیں۔

ٹوئنکل نے کہا کہ اس سوال کا جواب دینے میں انہیں مشکلات پیش آتی تھی، مگر اب وہ اس سے نمٹنا سیکھ چکی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسٹار وائف کا کوئی ایسا وجود نہیں ہے اور وہ اس تصور سے متفق نہیں ہیں۔

اس کے علاوہ، انہوں نے کہا کہ اکثر ان سے ان کے سیاسی نظریات کے بارے میں بھی سوالات کیے جاتے ہیں اور انہیں اس کا الزام بھی دیا جاتا ہے، جیسے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ اکشے ان کے چھوٹے بچے ہیں جنہیں وہ ہدایات دیں کہ "بیٹا جی، براہِ مہربانی سڑک کے بائیں طرف چلیں، تو میں آپ کو ٹافی دوں گی"۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More