پاکستانی اسپنر نعمان علی نے حالیہ برسوں میں شاندار کارکردگی دکھا کر 1992 کے ورلڈ کپ فاتح کپتان عمران خان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
38 سالہ نعمان علی نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 19 میچز میں 83 وکٹیں حاصل کی ہیں اور ان کی اوسط 24.75 رہی ہے۔
حال ہی میں انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ہیٹ ٹرک کی اور ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے پاکستانی اسپنر بنے۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنے کیریئر میں دوسری بار 10 وکٹیں بھی حاصل کیں۔
نعمان علی نے 6 ماہ میں 5 ٹیسٹ میچز کھیل کر 13 کی اوسط سے 43 وکٹیں حاصل کیں، جس سے وہ مسلسل پانچ میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے دوسرے پاکستانی بولر بن گئے ہیں۔
ان سے پہلے عمران خان اور یاسر شاہ کا ریکارڈ تھا، لیکن نعمان علی نے انہیں پیچھے چھوڑ دیا۔ 1982 میں عمران خان نے 5 میچز میں 41 وکٹیں حاصل کیں اور 2017 میں یاسر شاہ نے 23.2 کی اوسط سے اتنی ہی وکٹیں لیں۔ نعمان علی سے آگے صرف گگلی ماسٹر عبدالقادر ہیں جنہوں نے 1987 میں 44 وکٹیں حاصل کیں۔