چیف جسٹس کے 100 دن مکمل، 8174 مقدمات کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Feb 08, 2025

چیف جسٹس یحیی آفریدی پہلے 100 دن مکمل ہوگئے، سپریم کورٹ کے زیر التوا مقدمات میں 3 ہزار کی بڑی کمی آ گئی، سپریم کورٹ نے 8174 مقدمات کا فیصلہ کیا۔

اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس یحیی آفریدی پہلے 100 دن پورے ہوگئے ہیں، ان دنوں میں سپریم کورٹ کے زیر التوا مقدمات میں 3 ہزار کی بڑی کمی آئی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں 9 ایڈیشنل ججز تعینات، نوٹیفکیشن جاری

سپریم کورٹ نے 8174 مقدمات کا فیصلہ کیا، جبکہ اعلی عدلیہ میں 4963 نئے مقدمات کا اندراج ہوا، سپریم جوڈیشل کونسل نے 2 میٹنگ میں ججز کیخلاف 46 شکایات کا جائزہ لیا۔

اعلامیہ کے مطابق جوڈیشل کونسل نے ججز کیخلاف 40 شکایات کو نمٹایا، جوڈیشل کونسل نے 5 شکایات پر 5 ججز سے ابتدائی جواب مانگا،ایک جج کے خلاف شکایت پر مزید تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More