کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ڈمپرز مافیا کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کر دیا۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اب روزانہ کی بنیاد پر شہر میں نکلوں گا۔ اور جو ٹینکرز وقت کےعلاوہ چلتے نظر آئے ان کو پولیس کے حوالے کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس میرے حوالے کریں اور اس کے بعد کسی کی جان جائے تو میں ذمہ دار ہوں گا۔ ڈمپرز مافیا کے خلاف اب سڑکوں پر نکلوں گا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی والے ہمارے نہیں پاکستان کے مخالف ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات
کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے اراکین بھی میدان میں آئیں۔ ٹریفک پولیس میرے ساتھ مشاورت کر لے تو حادثات نہیں ہوں گے۔ اور میری بات پر عمل کرلیں نتائج سامنے آجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے میں سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو خط لکھ چکا ہوں۔ اور وزیر اعلیٰ سندھ کو بھی خط لکھوں گا۔