ایم کیو ایم میں کوئی اختلاف نہیں،مصطفیٰ کمال

ہم نیوز  |  Feb 09, 2025

ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم میں کوئی اختلاف نہیں ،پارٹی آئے روز مضبوط سے مضبوط تر ہوتی جا رہی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل جو ہوا کارکنان اس کی وضاحت چاہ رہے تھے ،ہم اپنے گھروں کو چھوڑ کر سیاست کرتے ہیں ،ہم نے جن کا بیڑہ اٹھا رکھا ہے ان کو فائدہ ہونا چاہئے۔

حارث رؤف جنوبی افریقا کیخلاف اہم میچ سے باہر

مختلف آراء کا ہونا اختلاف نہیں ہوتا ہے ،جب فیصلہ کرنے میں وقت لگتا ہے بات باہر نکلتی ہے ،تمام رائے کو ایک نقطے پر آ کر فیصلہ ہو جانا چاہیے ،جب ایک نقطے پر آنے میں وقت لگتا ہے تو چیز باہر نکلتی ہے۔

باہر لوگوں کو نہیں بتا سکتے کیا مشورہ ہوا ہے ،جو کچھ ہو رہاہے میں اس پر بہت خوش ہوں ،بات کسی شخصیت کی نہیں ہورہی ہے،ہماری توجہ لوگوں کے مسائل حل کر نے پرہے۔

جو راوی چین ہی چین لکھ رہا ہے اس سے باہر آنا ہے،ان تمام چیزوں سے پارٹی مزید مضبوط ہو رہی ہے ،ہم اسٹیٹس کو کو چیلنج کر رہےہیں،کسی کیخلاف اور کسی کی حمایت میں بات نہیں ہو رہی۔

سعودی عرب،ایک ہفتے میں 21 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین وطن گرفتار

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی اور حیدر آباد نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے،عوام کے مسائل کو حل کرنے کی بات ہے ،جب بھی اسٹیٹس کو کو چیلنج کرتے ہیں تو ہم آہنگی میں مسئلہ آتا ہے۔

ایم کیو ایم ہر روز متحرک ہونے جا رہی ہے ،ایم کیو ایم متحرک ہو کر عوام کے مسائل کا حل نکالے گی ،ہم پورے پاکستان کی بات کرنے آ رہے ہیں ،پورے ملک کی بات کرنے کیلئے ایم کیو ایم کو مزید متحرک ہونا ہے۔

سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونا مہنگا ہوگیا

یہ عہدے ہماری روزی روٹی نہیں ،کئی لوگوں نے عہدوں کو لات ماری اور سڑکوں پر کھڑے ہو گئے ،ہم اپنی ذمہ داری کیلئے ہر کسی سے بات کریں گے ،اگر کوئی ڈیفرنس آئے گا تو ٹیبل پر بیٹھ کر حل کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More