لاہور میں ہارس اینڈ کیٹل شو کا افتتاح ہو گیا

ہم نیوز  |  Feb 09, 2025

لاہور: ہارس اینڈ کیٹل شو کا افتتاح کر دیا گیا۔ 13 سے 23 فروری تک بچوں کی دلچسپی کے کھیل اور دیگر تفریحی تقریبات ہوں گی۔

وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ہارس اینڈ کیٹل شو کی افتتاح تقریب میں شریک ہوئے۔ ہارس اینڈ کیٹل شو 2025 کا عنوان ”اتحاد، ترقی اور ثقافت کی بحالی“ رکھا گیا۔

ہارس اینڈ کیٹل شو میں 70 بین الاقوامی ٹیمیں بھی شریک ہیں۔ یہ شو 23 فروری تک لاہور کے مختلف مقامات پر منعقد ہو گا۔

شو میں نیزہ بازی، تیراندازی، بُزکشی اور پولو کے مقابلے ہوں گے۔ جبکہ 13 سے 23 فروری تک بچوں کی دلچسپی کے کھیل اور دیگر تفریحی تقریبات بھی ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کی تمام پارکنگ سائٹس مفت کرنے کا فیصلہ

موسیقی کے فروغ کے لیے 14 سے 16 فروری تک موسیقی کے میلے منعقد ہوں گے۔ صوفیوں بزرگوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے 19 فروری کو صوفی فیسٹیول ہو گا۔

کبڈی کے مقابلے 18 اور 19 فروری کو ہوں گے جبکہ نایاب گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے کار شو 16 فروری کو ہو گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More