پاکستان تمام شعبوں کی برآمدات بڑھانے میں کامیاب

سچ ٹی وی  |  Feb 10, 2025

شہباز حکومت نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی جولائی تادسمبر 2024کے دوران پاکستان کے تمام شعبوں کی برآمدات میں اضافہ کرنے میں کامیابی حاصل کرلی۔

حکومتی ذ رائع کے مطا بق جولائی تا دسمبر 2024 میں سالانہ بنیاد پر ٹیکسائل اورلیدرکی برآمدات میں 10فیصد اضافہ ہوا، اسی مدت میں ایگرو اور فوڈ سیکٹر میں سالانہ بنیاد پر برآمدات میں 6 فیصداضافہ ہوا۔

مالی سال کی پہلی ششماہی میں دیگر مینوفیکچرنگ مصنوعات کی برآمدات 11فیصد، میٹلز اور جیمز کی برآمدات7 فیصد بڑھیں، منرلز اورپیٹرولیم کی برآمدات میں 48 فیصد، کیمیکل، فرٹیلائرز اور فارما کی برآمدات میں 25 فیصد اضافہ ہوا۔

پہلی ششماہی میں ٹیکسائل اور لیدرکی برآمدات 9 ارب 62کروڑ 46لاکھ ڈالرز رہیں، اسی مدت میں ایگرو اور فوڈسیکٹرکی برآمدات 4 ارب 13کروڑ ڈالرز رہیں۔

جولائی تا دسمبر دیگر مینوفیکچرنگ مصنوعات کی برآمدات ایک ارب28کروڑ ڈالر، میٹلز اینڈ جیمزکی برآمدات کا حجم 61کروڑ 40لاکھ ڈالر ، منرلز، پیٹرولیم کی برآمدات 61کروڑ 25 لاکھ ڈالر، کیمیکلز ، فرٹیلائزر اور فارما سیکٹرکی برآمدات کاحجم 24کروڑ 22 لاکھ ڈالر رہا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More