وزیراعظم شہباز شریف آج دبئی میں ورلڈ گورنمنٹس سمٹ سے خطاب کریں گے

اردو نیوز  |  Feb 11, 2025

وزیراعظم شہباز شریف آج دبئی میں ورلڈ گورنمنٹس سمٹ سے خطاب کریں گے جس میں وہ ملک کے معاشی ترقی کے ویژن پر توجہ مرکوز کریں گے۔

عرب نیوز کے مطابق 11 سے 13 فروری تک جاری رہنے والے اس سمٹ میں چار سو زائد وزیر، ہزاروں صنعتکار، ماہرین اور پالیسی ساز شرکت کریں گے۔

ورلڈ گورنمنٹس سمٹ کے مطابق اس ایونٹ میں 80 سے زیادہ بین الاقوامی، علاقائی اور بین الحکومتی تنظیمیں گورننس کے مستقبل، گلوبل چیلنجز اور ان کے حل پر بات چیت کریں گی۔

شہباز شریف گذشتہ روز ایک اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ دبئی پہنچے تھے جہاں انہوں نے سرمایہ کاروں سے بات کی اور شیڈول کے مطابق آج وہ سمٹ سے خطاب کریں گے۔

دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق خطاب میں وہ معاشی ترقی، ڈیجیٹل تبدیلی اور گورننس اصلاحات پر پاکستان کے ویژن پر روشنی ڈالیں گے۔

وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’وزیراعظم دبئی میں منعقدہ ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور اسے پی ٹی وی پر لائیو نشر کیا جائے گا۔‘

یہ بھی کہا گیا کہ وہ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے امیر سے ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ سری لنکا کے صدر، بوسنیا ہرزگویئنا کے صدارتی چیئرپرسن اور سرمایہ کاروں سے بھی ملیں گے۔

پیر کو سرمایہ کاروں سے گفتگو میں انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان معدنیات اور کان کنی کے سیکٹر کے حوالے سے سعودی عرب اور یو اے ای سے ’بہت قریبی رابطے‘ میں ہے۔

ورلڈ گورنمنٹس سمٹ کے چیئرمین اور امارات کے کابینہ افیئرز کے وزیر نے کہا کہ کسی حکومت کی کامیابی کی بنیاد بھروسہ ہے۔

منگل کو سمٹ کے افتتاحی روز انہوں نے ’ایڈلمین ٹرسٹ بیرومیٹر‘ کے نتائج کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ (دنیا بھر میں) حکومتوں پر بھروسہ 52 فیصد ہے۔‘

دبئی میں وزیراعظم سے امریکی کاروباری شخصیت و سرمایہ کار جینٹری بیچ کی ملاقات ہوئی (فوٹو: پی ایم آفس)’پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے یہ موزوں ترین وقت ہے‘

دوسری طرف منگل کو وزیراعظم کے دفتر جاری پریس ریلیز کے مطابق آج دبئی میں وزیراعظم سے امریکی کاروباری شخصیت و سرمایہ کار جینٹری بیچ کی ملاقات ہوئی جس میں وزیرِاعظم نے کہا کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’بیرونی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع سے مستفید ہونے کے لیے یہ موزوں ترین وقت ہے۔ حکومت کی پالیسیوں ہی بدولت شرح سود کم ہونے سے کاروبار میں سہولت اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں. وزیرِاعظم

مزید کہا گیا ک ’جینٹری بیچ نے اپنے حالیہ دورہ پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے حکومت کی پالیسیوں کو کاروبار و سرمایہ کاری کے لیے موزوں قرار دیا اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔‘

’جینٹری بیچ نے اس موقع پر کہا کہ وہ پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری کے منصوبوں پر جلد عملدرآمد کے خواہاں ہیں۔‘

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More