انگلش کرکٹ ٹیم کے نوجوان آل راؤنڈر جیکب بیتھل انجری کی وجہ سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے۔
انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے تصدیق کر دی ہے کہ بھارت کے خلاف جاری ون ڈے سیریز کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہونے کی وجہ سے بائیں ہاتھ کے بیٹر جیکب بیتھل پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی نہیں کھیلیں گے ۔
جیکب بیتھل بھارت کے خلاف ناگپور میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں انجرڈ ہو گئے تھے۔
چیمپئنز ٹرافی کو مل کر کامیاب بنائیں گے، محسن نقوی
انجری کے باعث بیتھل بھارت کے خلاف 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے تھے اور انگلینڈ نے ٹام بینٹن کو اتوار کو دوسرے ون ڈے سے قبل ٹیم میں شامل کیا تھا۔