قومی ٹیم کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی سہ فریقی سیریز سے باہر

سچ ٹی وی  |  Feb 11, 2025

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف انجری کی وجہ سے سہ فریقی سیریز کے بقیہ میچز میں حصہ نہیں لیں گے۔

عاکف جاوید کو سہ فریقی سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں فاسٹ بولر حارث رؤف نیوزی لینڈ کے خلاف 37 ویں اوور میں بولنگ کرواتے ہوئے انجری کا شکار ہو کر اوور مکمل کروائے بغیر میدان سے ہابر چلے گئے تھے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ حارث رؤف کی انجری سنجیدہ نویت کی نہیں، وہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے دستیاب ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ایم آر آئی اور ایکسرے رپورٹس کے مطابق حارث رؤف کو سینے کی نچلی طرف کھنچاؤ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More