حکومت نے وزارت ہوا بازی کو بطور الگ وزارت ختم کرتے ہوئے وزارت دفاع میں ضم کر دیا ہے۔
وزارت دفاع نے وزارت ہوا بازی کو ضم کرنے کا مراسلہ تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو بھجوا دیا۔ فیصلہ تمام صوبائی چیف سیکرٹریز بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو بھی بھجوا دیا گیا۔
40 محکمے ختم ، وزارت دفاع اور عدلیہ میں بھی ڈائون سائزنگ ہو گی ، وزیر خزانہ
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کابینہ نے 14 جنوری کو وزارت ہوا بازی کو وزارت دفاع میں ضم کرنے کا فیصلہ جبکہ کابینہ ڈویژن نے 4 فروری2025 کو ایس آر او جاری کیا تھا جس پر وزارت دفاع نے عملدرآمد کر لیا۔
مراسلے کے متن میں کہا گیا ہے کہ اب ہوا بازی سے متعلقہ تمام امور کیلئے وزارت دفاع سے رجوع کیا جائے۔